• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 51807

    عنوان: عورتوں کا ہاتھ پیر کے بال صاف کرنا کیسا ہے؟کچھ عورتوں کے چہرے پہ مونچھ کی جگہ ہارمون کی وجہ سے بال نکال آتے ہیں ، کیا ان کو کاٹنا یا صاف کرنا جائز ہے ؟

    سوال: عورتوں کا ہاتھ پیر کے بال صاف کرنا کیسا ہے؟کچھ عورتوں کے چہرے پہ مونچھ کی جگہ ہارمون کی وجہ سے بال نکال آتے ہیں ، کیا ان کو کاٹنا یا صاف کرنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 51807

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 608-608/M=5/1435-U ہاتھ پیر کے بال صاف کرنا خلاف ادب ہے، ان کو اپنی حالت پر چھوڑدینا اچھا ہے۔ ہاں اگر معمول سے زائد بال ہوں اور شوہر کی ناگواری کا باعث ہوں تو معتاد طریقے پر کرلینے میں حرج نہیں،اور عورت کو اگر مونچھ کے بال نکل آئیں تو ان کو صاف کرلینا جائز بلکہ بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند