• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 51233

    عنوان: کیا ایک نامحرم مرد ایک نامحرم عورت کے لیے جس نے اس کو دیکھا ہو اور جانتاہو (بغیرکسی تعلق کے) عورت کے لیے استخارہ کرسکتاہے؟

    سوال: کیا ایک نامحرم مرد ایک نامحرم عورت کے لیے جس نے اس کو دیکھا ہو اور جانتاہو (بغیرکسی تعلق کے) عورت کے لیے استخارہ کرسکتاہے؟

    جواب نمبر: 51233

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 523-414/B=4/1435-U آدمی کو خود اپنے لیے استخارہ کرنا چاہیے، لیکن اگر وہ ناخواندہ اور غیر دیندار ہے تو کسی نیک متقی یا عالم باعمل سے بھی اپنے لیے استخارہ کراسکتا ہے۔ نامحرم مرد کواجنبیہ عورت کے لیے استخارہ کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند