• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 51022

    عنوان: حالت حیض میں پہنے گئے کپڑے، قمیص وغیرہ اگر باک ہوں تو پاکی کے سغل کے بعد بغیر دھوئے دوبارہ پہننا کیسا ہے؟

    سوال: حالت حیض میں پہنے گئے کپڑے، قمیص وغیرہ اگر باک ہوں تو پاکی کے سغل کے بعد بغیر دھوئے دوبارہ پہننا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 51022

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 439-442/N=4/1435-U حالت حیض میں پہنے ہوئے کپڑے اگر پاک ہوں تو عورت غسل حیض کے بعد دھوئے بغیر انھیں دوبارہ پہن سکتی ہے،بلاشبہ جائز ودرست ہے اور ان میں نماز بھی بلاکراہت ادا ہوجائے گی کیوں کہ جسم کی حکمی ناپاکی سے پاک کپڑے ناپاک نہیں ہوتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند