• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 50849

    عنوان: عورتوں كے لیے مصنوعی بال پہننا كیسا ہے؟

    سوال: عورتوں کے لیے مصنوعی بال پہننا جائز ہے کہ نہیں؟ وہ بال جن کو ہٹایا بھی جاسکتا ہے، اور عورتیں اس کو زیب وزینت کے لیے پہنتی ہیں۔

    جواب نمبر: 50849

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 328-284/L=4/1435-U اگر مصنوعی بال ایسے ہوں کہ ان کو علیحدہ بھی کیا جاسکتا ہو اور وہ انسانوں کے بال نہ ہوں توان کے استعمال کی گنجائش ہے؛ اگر یہ بال انسانوں کے ہوں توان کا استعمال ناجائز اور گناہ ہے، حدیث شریف میں اس پر لعنت وارد ہوئی ہے: لعن اللہ الواصلة والمستوصلة (مشکاة) وفي الدر المختار ووصل الشعر بشعر الآدمي حرام سواء کان شعرہا أو شعر غیرہا (درمختار) وفي الشامي: لما فیہ من التزویر وفي شعر غیرہا انتفاء بجزء الآدمی أیضًا․․ وفيالخانیة: ولا بأس للمرأة أن تجعل في قرونہا وذوائبہا شیئًا من الوبر (شامي: ۹/۵۳۵، ۵۳۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند