• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 50633

    عنوان: ایک عورت میں حیض کے علاوہ عام دنوں میں جو سفید رطوبت کا اخراج ہوتاہے اس کے کپڑے پہ لگ جانے کے بعد کپڑے کو پاک کرنے کے لیے دھونا ضروری ہے؟ یا پھر اس سفید رطوبت کے خشک ہونے کے بعد رگڑ کے اتار دینے سے بھی کپڑا پاک ہوتاہے؟

    سوال: ایک عورت میں حیض کے علاوہ عام دنوں میں جو سفید رطوبت کا اخراج ہوتاہے اس کے کپڑے پہ لگ جانے کے بعد کپڑے کو پاک کرنے کے لیے دھونا ضروری ہے؟ یا پھر اس سفید رطوبت کے خشک ہونے کے بعد رگڑ کے اتار دینے سے بھی کپڑا پاک ہوتاہے؟

    جواب نمبر: 50633

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 505-401/B=4/1435-U یہ سفید رطوبت ناپاک ہے، اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، کپڑے میں لگنے کے بعد کپڑے کو پاک کرنے کے لیے دھونا ضروری ہے، رگڑکے اتار دینے سے پاک نہیں ہوگا۔ قال في القدوري: وما لیس لہ عین مرئیة فطہارتہا أن یغسل حتی یغلب علی ظن الغاسل أنہ قد طہر (قدوری: ۵۵) وفي الحدیث عن أسماء بنت أبي بکر إنہا قالت سمعت امرأة تسئل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیف تصنع إحیانا إذا رأت الطہر أتصلي فیہ قال: تنظر فإن رأت فیہ دمًا فلتقرصہ بشي من ماء (أبوداوٴد / باب المرأة ثوبہا التي تلبس في حیضہا: ۵۸۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند