• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 50422

    عنوان: میری بہو شرعی پردہ کرتی ہے ، اس کا دیور بھی گھر میں رہتاہے ، کیا وہ گھرکے اندر باہری چادر کے بجائے اپنے سوٹ کے بھرے دوپٹے اوڑ ھ سکتی ہے ، چہرے کا پردہ تو وہ کرتی ہے؟

    سوال: میری بہو شرعی پردہ کرتی ہے ، اس کا دیور بھی گھر میں رہتاہے ، کیا وہ گھرکے اندر باہری چادر کے بجائے اپنے سوٹ کے بھرے دوپٹے اوڑ ھ سکتی ہے ، چہرے کا پردہ تو وہ کرتی ہے؟

    جواب نمبر: 50422

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 318*378/H=3/1435-U دوپٹہ بھڑکدار فیشنی انداز کا باریک نہ ہو بلکہ موٹا اور سادہ ہو، چہرہ نیز کپڑا سوٹ وغیرہ اس میں سے جھلکتا نہ ہو، تو گھر میں پردہ کے لیے اس کے استعمال کی بھی گنجائش ہے، الغرض کپڑوں کی اور جسم کی رنگت اور ضخامت کو اچھی طرح وہ دوپٹہ ڈھانپ لے تو کافی ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند