• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 50330

    عنوان: شادے كے موقع پر دلہن كا وضو كے بجائے تیمم كرنا

    سوال: اگر شادی پہ نماز کا وقت ہوجائے تو دلہن میک اپ کی وجہ سے تیمم کرکے نماز پڑھ سکتی ہے ؟کیوں کہ میک اپ کی وجہ سے کسی نے وضو کرنے نہیں دینا، نماز نہ پڑھنے سے تیمم کرکے پڑھنا بہتر ہے؟ یہ اسلامی گھر نہیں ہے آج کل کے عام گھر کے مطابق ہوتو دلہن کیا کرے اگر اسے نہ وضو کرنے دیں ۔

    جواب نمبر: 50330

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 185-185/M=2/1435-U صورت مسئولہ میں دُلہن کے لیے تیمم کرکے نماز پڑھنا درست نہیں، اس پر لازم ہے کہ وضو کرکے نماز پڑھے، جو لوگ اس کو وضو کرنے نہیں دیں گے وہ گنہ گار ہوں گے، میک اپ کو باقی رکھنا کوئی فرض واجب نہیں، اور گھر اسلامی نہیں ہے اس کا کیا مطلب ہے؟ کیا گھر والے مسلمان نہیں ہیں؟ اگر مسلمان ہیں تو کیا وہ دین وشریعت کے پابند نہیں ہیں؟ اگر یہ مطلب ہے کہ گھر میں مکمل دین داری نہیں ہے تو ان پر لازم ہے کہ وہ مکمل دین دار بنیں اور اگر خود دین وشریعت پر نہیں چلتے تو کسی کو شریعت پر عمل کرنے سے نہ روکیں ورنہ ڈبل گناہ کے مرتکب ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند