• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 49913

    عنوان: میں سنی مسلم ہوں میری شادی ۲۰۰۷ء میں ہوئی اور میری پانچ سال کی ایک لڑکی ہے۔ ایک سال کے بعد میری بیوی نوکری کرنے کے لیے سعودی عربیہ جانا چاہتی تھی

    سوال: میں سنی مسلم ہوں میری شادی ۲۰۰۷ء میں ہوئی اور میری پانچ سال کی ایک لڑکی ہے۔ ایک سال کے بعد میری بیوی نوکری کرنے کے لیے سعودی عربیہ جانا چاہتی تھی (اس نے صرف ایک سال نوکری کرنے کا وعدہ کیا تھا) اور اس کو ٹیچر کی نوکری مل گئی اور ہم ایک ساتھ رہتے ہیں۔ دو سال کے بعد میں سعودی میں رہنا نہیں چاہتا ہوں اور انڈیا واپس ہونا چاہتا ہوں لیکن میری بیوی راضی نہیں ہے۔ اورعیدکی چھٹی میں آنے کے بعد جھگڑا شروع ہوتا ہے ، وہ اپنے والدین کے گھر چلی جاتی ہے (جو کہ میرے شہر سے ۶۰۰/ کلومیٹر کی دوری پر ہے)۔ اور اس نے میری اجازت اوراطلاع کے بغیر انڈیا چھوڑ کر چلی گئی۔ اس کے والد اس کو ایرپورٹ تک لے گئے اور اس نے دوسری بار بھی ایسا کیا۔ وہ وہاں اکیلی بغیر کسی محرم کے رہ رہی ہے۔ (۱) میں اس کو علیحدہ کرنا یا طلاق دینا نہیں چاہتاہوں۔ (۲) میرے پاس ٹیچر کی نوکری نہیں ہے۔ براہ کرم میری اس بارے میں رہنمائی کریں۔

    جواب نمبر: 49913

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 151-153/N=2/1435-U اگر وہ سعودی عربیہ میں حدودِ شرع کی پاس داری کے ساتھ نوکری کررہی ہے یعنی پردہ شرعی وغیرہ کا مکمل اہتمام کرتے ہوئے تومیرا مشورہ یہ ہے کہ آپ بھی وہاں جاکر اس کے ساتھ رہیں تاکہ اس کا وہاں محرم شرعی کے بغیر رہنا نہ ہو اور آپ دونوں کے تعلقات بھی خوشگوار ہوجائیں اور آئندہ بھی خوشگوار رہیں اور جھگڑا و سختی کے بجائے نرمی ومحبت کے ساتھ اس کو سمجھاتے رہیں، ان شاء اللہ کچھ عرصہ کے بعد وہ آپ کی بات مان لے گی، اور اگر اپنے گھر میں بزرگان دین کی کتابوں: بہشتی زیور، حیات المسلمین، تعلیم الدین، جزاء الاعمال، فضائل اعمال اور فضائل صدقات وغیرہ کی تعلیم کا معمول بنائیں گے تو مقصد میں ان شاء اللہ جلد از جلد کامیابی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند