معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 48484
جواب نمبر: 48484
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1459-510/L=1/1435-U اگر میاں بیوی کرائے کے مکان میں رہتے تھے پھر شوہر کا انتقال ہوجائے تو اصل حکم یہی ہے کہ عورت عدت وہیں گذارے گی، البتہ اگر مکان کرائے کا ہو اور بیوی کرایہ ادا کرنے پر قادر نہ ہو توبیوی وہاں سے منتقل ہوسکتی ہے، لہٰذا مذکورہ بالا صورت میں اگر بیوی مکان کا کرایہ ادا کرنے پر قادر نہ ہو یا پھرچنئی میں اس کا کوئی سہارا نہ ہو تو وہ دلی جاکر اپنے گھر عدت گذار سکتی ہے۔ إن اضطرت إلی الخروج من بیتہا بأن ․․․ کان المنزل بأجرة ولا تجد ما توٴدیہ في أجرتہ في عدة الوفاة فلا بأس عند ذلک أن تنتقل․ (الہندیة: ۱/۵۸۷، کتاب النکاح باب العدة، اتحاد)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند