• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 47688

    عنوان: عورتوں کے مسایل

    سوال: جناب میرا سوال یہ ہے کیا عورت اپنے زیر ناف کے بال کسی اوزار (قینچی،بلیڈ ) سے نکال سکتی ہے کیا، یا اسے کریم وغیرہ کا ہی کا استعمال کرنا ہوگا۔

    جواب نمبر: 47688

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1730-1408/B=1/1435-U عورت کے لیے ناف کے نیچے کے بالوں کو استرے سے، بلیڈ سے، یا قینچی سے صاف کرنا مناسب نہیں، کیونکہ ان اوزار سے زخمی ہونے اور کٹ جانے کا قوی اندیشہ ہے، اس لیے ان کے لیے بال صفا پاوٴڈر، کریم وغیرہ سے صاف کرنا چاہیے، اس میں سہولت بھی ہے ، عافیت بھی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند