• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 46611

    عنوان: عورت كا گھر سے باہر نكلنا

    سوال: کیا عورت گھر سے باہر جاسکتی ہے؟ اور اگر ہاں تو کس وقت اور کس کیفیت کے ساتھ؟

    جواب نمبر: 46611

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1189-912/B=9/1434 اللہ تعالیٰ نے عورتوں کے لیے پردہ میں رہنے کا حکم فرمایا ہے ﴿وَقَرْنَ فِیْ بُیُوْتِکُنَّ﴾ تاہم اگر کوئی شدید ضرورت پیش آجائے یا کوئی مجبوری پیش آجائے تو محرم کے ساتھ پردہ میں نکل سکتی ہے ۔ بغیر محرم کے فتنہ کی صورت میں سفر کرنا جائز نہیں، حدیث شریف میں آیا ہے ”لا یحل لامرأة توٴمن باللہ والیوم الآخر أن تسافر مسیرة یوم ولیلة إلا مع ذي محرم علیہا (رواہ مسلم : ص۴۳۴ ج۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند