• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 43951

    عنوان: کیا غیر محرم مرد یا عورت کو چھیک آ جائے تو اسکا جواب دے سکتے ہیں کہ نہیں؟

    سوال: کیا غیر محرم مرد یا عورت کو چھیک آ جائے تو اسکا جواب دے سکتے ہیں کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 43951

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 360-208/L=3/1434 جس عورت کو چھینک آئے اگر وہ جوان ہے تو اس کے چھینک کا جواب غیرمحرم مرد کو زبان سے دینا درست نہیں، دل دل میں جواب دے سکتا ہے، یہی حکم اس صورت میں جب کہ چھینکنے والا جوان مرد ہو اورجواب دینے والی غیرمحرم جوان عورت ہو، اگران میں سے کوئی ایک بوڑھا ہو تو زبان سے جواب دینے میں بھی حرج نہیں ہے: وإذا عطس فشمتتہ المرأة فإن عجوزًا رد علیہا وإلا ردّ في نفسہ وکذا لو عطست ہي کما فيالخلاصة (شامي: ۹/۵۳۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند