• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 43728

    عنوان: اکیلی عورت کا کسی غیر مرد کے ساتھ کام کرنا

    سوال: جناب مفتی صاحب ایک اکیلی عورت اگر کسی غیر مرد کے ساتھ تنہائی میں ملازمت کرتی ہے تو کیا اسکی کمائی حلال ہے؟ جب کہ اس کے آفس میں دوسرے غیر مردوں کا بھی آنا جانا لگا رہتا ہے اور آفس بالکل بند کمرہ ہے . ایک عورت کااس حال میں ایک غیر مردکے ساتھ کام کرنا کیا جائز ہے ؟ براہ کرم جواب سے مستفیض فرمائیں۔

    جواب نمبر: 43728

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 257-179/L=3/1434 کسی عورت کا غیر مرد کے ساتھ تنہائی میں کام کرنا جائز نہیں، ایسی ملازمت کا ترک ضروری ہے، تاہم کمائی پر حرام ہونے کا حکم نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند