• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 43565

    عنوان: عورت کے لباس کے بارے میں

    سوال: کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ اسلام میں کیا عورت کو چہرہ کھلا رکھنے کی اجازت ہے؟ کیا چہرہ کھلا رکھنا گناہ تو نہیں؟

    جواب نمبر: 43565

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 100-85/M=2/1434 شرعی محارم کہ جن سے ہمیشہ کے لیے نکاح حرام ہے، جیسے باپ چچا سگا بھائی وغیرہ ان کے سامنے کھولنے کی اجازت ہے، اجنبی مردوں کے سامنے کھولنا ناجائزوگناہ ہے، کتب فقہ وفتاویٰ میں اس کی صراحت ہے، تفسیر معارف القرآن میں حضرت مولانا الحاج مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ تعالی نے سورہٴ الاحزاب کی تفسیر میں اس کو قدرے مفصل بدلائل تحریر فرمایا ہے، اس کا اطمینان سے مطالعہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند