• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 43312

    عنوان: بیوی كو قبر میں اتارنے كے بارے میں

    سوال: مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ بیوی کے انتقال کے بعد کیا وہ شوہر کے لیے محرم رہتی ہے؟ کیا شوہر اپنے ہاتھو سے اس کے تدفین کرسکتا ہے ؟ براِئے مہربانی حدیث کے روشنی میں دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 43312

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 50-35/H=2/1434 (۱) محرم تو نہ انتقال سے پہلے ہوتی ہے اور نہ انتقال کے بعد محرم رہتی ہے، حاصل یہ کہ رشتہٴ محرمیت بیوی سے متعلق نہیں ہے۔ (۲) اگر اس کے محارم مثل باپ بھائی چچا وغیرہ ہوں تو وہ دفن کریں،اگر وہ نہ ہوں یا ہوں مگر کسی وجہ سے دفن نہ کرسکیں تو شوہر بھی دفن کرسکتا ہے، بشرطیکہ وہ قوی امین اور صلحاء میں سے ہو ورنہ دیگر اقویاء امناء صلحاء یعنی متقی پرہیزکار قوی لوگ قبر میں اتاریں،طحطاوی علی مراقی الفلاح: ۶۰۸، وفتاوی ہندیة وغیرہ میں اسی طرح ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند