• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 43272

    عنوان: عورت کے بارے مے کچھ مسلہ دریافت کرنا ہے

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ایک غیر مسلم عورت ایمان میں داخل ہو گئی جو پہلے سے شادی شدہ تھی جسکی ایک لڑکی بھی تھی ساتھ میں اسکی لڑکی بھی ایمان لائی ۔ پھر اسکے بعد ایک مسلمان مرد سے اس عورت نے نکاح کر لیا اب اس عورت کی جو لڑکی تھی وہ لڑکی اس مرد کی سرپرستی میں آگئی تو اب وہ مسلم شوھر اس لڑکی کا سرپرست ہوا یا نہیں ؟ اگر لڑکی کہیں داخلہ لے ،حج پر جائے تو کیا اپنے مسلمان باپ کا نام لکھے گی یا کفر کی حالت میں جو والد تھے انکا نام لکھے گی ؟

    جواب نمبر: 43272

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 117-99/N=2/1434 (۱) اگر یہ مسلمان شوہر اپنی نومسلمہ بیوی کی اس لڑکی کی سرپرستی قبول کرتا ہے جو پہلے غیرمسلم شوہر سے ہے تو بلاشبہ وہ اس کا سرپرست ہوگا۔ (۲) لیکن ولدیت میں کہیں بھی اس کا نام لکھنا یا استعمال کرنا جائز نہیں، لڑکی کے ساتھ ولدیت میں اس کے حقیقی باپ ہی کا نام لکھا اور استعمال کیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند