• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 42921

    عنوان: حائضہ قرآن كیسے یاد ركھے؟

    سوال: میں انیس سالہ لڑکی ہوں، میں نے حفظ شروع کیا ہے، میں جاننا چاہوں گی کہ کیا حیض کی حالت میں ایک آیت کے ہر لفظ کو توڑ سکتی ہوں اور قرآن پڑھ سکتی ہوں ، مسئلہ یہ ہے کہ جب میں سات دن تک ایک بیٹھک میں قرآن نہیں پڑھتی ہوں تو ایک بڑا حصہ بھول جاتی ہوں، کیا یہ مسئلہ کسی طرح سے حل ہوسکتاہے؟

    جواب نمبر: 42921

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 54-58/D=2/1434 یاد کرنا لفظ کو ملاکر پڑھنے سے حاصل ہوگا لفظ کو توڑکر پڑھنے سے یاد کیسے ہوگا، ایسی لڑکی کے لیے تلاوت کرنا اور آیات کا پڑھنا جائز نہیں البتہ فتاویٰ رحیمیہ میں یاد حصہ باقی رکھنے کی دو ترکیب لکھی گئی اسے اپنا سکتی ہیں: (۱) کپڑے وغیرہ سے قرآن شریف کھول کر بیٹھے اور قلم وغیرہ کسی چیز سے ورق پلٹاتے اور قرآن میں دیکھ کر دل دل میں پڑھے، زبان نہ ہلائے۔ (۲) کوئی تلاوت کررہا ہو تو اس کے پاس بیٹھ جائے اور سنتی رہے، سننے سے بھی یاد ہوجاتا ہے، یہ دونوں طریقے جائز ہیں۔ (فتاویٰ رحیمیہ: ۴/۲۷۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند