• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 42670

    عنوان: عورت کے مسائل اولاد کے بارے میں

    سوال: اکثر عورتیں بچوں میں فرق کرنے کے لئے کوپر ٹی کا استعمال کرتی ہیں جو کہ شرم گاہ کے اندر لگائی جاتی ہے۔ شریعت کی رو سے ایسا کرنا درست ہے یا نہیں۔ مطلب یہ ہے کہ ان کا غسل وغیرہ صحیح طور سے ٹھیک ہو جائے گا یا نہیں-

    جواب نمبر: 42670

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1347-1372/N=2/1434 عورت یا بچہ کی صحت وتندرستی کے پیش نظر دو بچوں کے درمیان فرق کرنے کے لیے عورت کی شرم گاہ میں کاپرٹی لگوانا شرعاً جائز ہے اور اس کے ہوتے ہوئے عورت کا غسل بھی درست ہوگا، بشرطیکہ صحبت کی صورت میں عورت اپنی منی کے خروج کا سلسلہ بند ہوجانے کے بعد غسل کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند