• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 42588

    عنوان: نان ونفقہ

    سوال: سوال یہ ہے کہ جس بیوی کو شادی کے بعد سے اب تک نفقہ نہ ملا ہو تو کیا وہ شوہر کے انتقال کے بعد نفقہ کا قرض سمجھ کر اپنے شوہر کے مال میں سے وراثت تقسیم ہونے سے پہلے نفقہ مقرر مقدار میں لے سکتی ہے؟ جواب دے کر رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 42588

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1764-1761/M=2/1434 تنقیح مطلوب ہے کہ بیوی کو شادی کے بعد سے نفقہ نہ ملنے کی وجہ کیا ہے؟ اور بیوی شوہر کے انتقال سے پہلے کہاں رہ رہی تھی اور کیوں؟ شوہر کی اجازت سے یا بلا اجازت؟ اس کے بعد جواب دیا جائے گا۔ =============== اگر نفقہ کی مقدار پر شوہر اور بیوی کے درمیان کوئی مصالحت نہیں ہوئی تھی تو اب بیوی شوہر کے ترکہ سے نفقہ کی رقم لینے کی مستحق نہ ہوگی۔(ل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند