• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 42539

    عنوان: اچھی تربیت كے لیے مانع حمل دوا استعمال كرنا

    سوال: مجھے کہ معلوم کرنا ہے کہ اولاد کو نیک صالح بنانے اور اچھی تربیت و صحت کے لیے دوبچوں کے درمیان مخصوص وقفہ رکھنے کے لیئے مانع حمل کے طورپر کوپر ٹی (تانبے کی پٹی) کا بچہ دانی میں لگوانا جائز ہے؟واضح رہے کہ یہ کوپرٹی صرف مزاحمت کا کام کرتی ہے اور صحت کے لیے بالکل مضر نہیں ہوتی۔براہ کرم، اس ضمن میں جن طریقوں کا جواز ہو وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 42539

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1747-1109/L=1/1434 بغیر کسی مجبوری کے مانع حمل اشیاء کا استعمال مقصد شرع وشارع کے خلاف ہونے کی وجہ سے مکروہ ہے البتہ اگر عورت کی صحت خراب ہو، تکالیف حمل برداشت کرنے کی طاقت نہ ہو، یا استقرار حمل میں ایسی تکالیف کا اندیشہ ہو جو ناقابل تحمل وبرداشت ہوں، پہلے سے موجود بچے کی صحت خراب ہونے کا شدید خطرہ ہو تو ان صورتوں میں عارضی طور پر مانع حمل دوا یا کوپرٹی کے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند