• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 42144

    عنوان: کیا اگر عورت کے بال کمر کے نیچے تک پہنچ جائے تو اسے کٹانا چاہیے؟ کیا اسکی کوئی حد مقرّر ہے؟ شریعت ہمیں اس بارے میں کیا حکم دیتی ہے ؟

    سوال: کیا اگر عورت کے بال کمر کے نیچے تک پہنچ جائے تو اسے کٹانا چاہیے؟ کیا اسکی کوئی حد مقرّر ہے؟ شریعت ہمیں اس بارے میں کیا حکم دیتی ہے ؟

    جواب نمبر: 42144

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1683-1683/M=12/1433 عورت کے لیے سر کے بال کٹوانا ممنوع ہے، لیکن اگر بال اس قدر لمبا ہوجائے کہ طول فاحش کی وجہ سے بدنما معلوم ہو تو نیچے سے صرف اتنی مقدار کاٹنے کی گنجائش ہوسکتی ہے کہ بال معتاد طریقے پر ہوجائے اور عیب زائل ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند