• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 40512

    عنوان: شریعت مے مکیپ کی اجازت

    سوال: کیا عورت اپنے نفس کے لئے یا اپنے شوہر کے لئے اپنا بناؤ شینگھارمیک اپ کے ذریعہ کر سکتی ہے اور اس میں فیشیل، بلیچ کا استعمال کر سکتی ہے اور بالو کو کسی بھی رنگ سے رنگ (بلیچ)کر سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 40512

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1249-1249/M=8/1433 عورت حدود شرع میں رہتے ہوئے بناوٴ سنگھار کرسکتی ہے، اور بالوں کو سیاہ رنگ کے علاوہ سے رنگ کرسکتی ہے، فیشیل بلیچ سے مراد اگر وہ کریم ہے جس کو عورت چہرے کے بال کی رنگت تبدیل کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے جس کو لگانے کے بعد بال کی سیاہی کھال کے رنگ میں تبدیل ہوجاتی ہے تو اس کی گنجائش ہے، اگر کچھ اور مراد ہے تو وضاحت کے ساتھ سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند