• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 3962

    عنوان:

    میری بیوی نہانے کی وجہ سے اکثر سستی کرتی ہے اور اکثر ٹال دیتی ہے، مجھے اس پر بہت غصہ آتاہے، کیا اس کو گناہ ملے گا؟ کیا مجھے کسی اور کے ساتھ سیکس کرنا چاہئے؟ کتنے دن تک میاں اور بیوی کے سیکس نہ کرنے سے نکاح ٹوٹ جاتاہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 3962

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 605/ د= 558/ د

    نہانے کی وجہ سے عورت کا شوہر کے بلانے کے باوجود ہمبستری سے کترانا جائز نہیں ہے۔ یہ شوہر کا حق ہے، جس کی شوہر کی جانب سے خواہش ظاہر کرنے پر پورا کرنا عورت کے ذمہ ضروری ہے۔ قال في الشامي ولا تمنع نفسھا أي خوفًا من وجوب الغسل علیھا إذا وطئھا لأنہ حقہ (شامي: 113/1) اور بلاعذر انکار کرنے کی صورت میں گناہ بھی ہوگا۔ (۲) کسی اور سے ہمبستری کرنے کا کیا مطلب؟ حرام یا حلال؟ (۳) ہمبستری کرنے سے نکاح نہیں ٹوٹتا، البتہ قدرت و خواہش رکھتے ہوئے چار ماہ سے زیادہ دفعہ نہیں کرنا چاہیے اور حسب خواہش وقدرت وقفہ وقفہ سے جماع کرنا واجب ہے۔ قال في الشامي صرح أصحابنا بأن جماعھا أحیانا واجب دیانةً.... ویجب أن لا یبلغ بہ مدة الإیلاء. (شامي: 432/2)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند