• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 39553

    عنوان: عورتون کے مسائل

    سوال: مجھے ۲ یا ۳ مہینے سے ماہواری سے ۲ یا ۳ دن پہلے پیشاب کی جگہ سے کچھ اس طرح سے نکل رہی ہے جیسے سلوشن سوکھنے کے بعد ہو جاتا ہے اور اسکا رنگ بھی مٹی جیسا ہوتا ہے، مجھے یہ پوچھنا ہے کہ اس میں نماز پر سکتی ہوں یا نہیں؟ کیوں کہ وہ چیز بالکل چھوٹی سی ایک تیل یا کبھی اس سے بڑی ہوتی ہے، لیکن خشک ہوتی ہے اپ مجھے اس بارے میں بتائیں ۔ میری عمر ۲۸ سال ہے اور غیر شادی شدہ ہوں، بہت دبلی ہوں، دیکھنے والا ۲۰ سال کا کہتا ہے۔

    جواب نمبر: 39553

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1186-861/D=8/1433 آپ اس کے ہوتے ہوئے نماز پڑھ سکتی ہیں، اس کے نکلنے سے وضو ٹوٹ جائے گا البتہ غسل واجب نہ ہوگا، لہٰذا وضو کرکے نماز ادا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند