• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 3919

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ بچوں کی بہتر پرورش کے لیے وقفہ سے گولی یا انجکشن لینا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ بچوں کی بہتر پرورش کے لیے وقفہ سے گولی یا انجکشن لینا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 3919

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 112/ م= 112/ م

     

    عورت کی صحت اگر کمزور ہو اور حمل کا تحمل نہ کرسکتی ہو تو عارضی طور پر مانع حمل گولی یا انجکشن لینے کی گنجائش ہے، شامی میں ہے: في الفتاوی: إن خاف من الولد السوء في الحرةں یسعہ العزل بغیر رضاھا لفساد الزمان فلیعتبر مثلہ من الأعذار مسقطًا لإذنھا


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند