• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 38138

    عنوان: بیٹے اور بیوی کی موجود گی کے باوجود کیا بہو خسر کے پاوَں دباسکتی ہے؟ خسر سے پر دے کا شر عی حکم کیاہے؟۔مثلاََبال وغیرہ۔

    سوال: بیٹے اور بیوی کی موجود گی کے باوجود کیا بہو خسر کے پاوَں دباسکتی ہے؟ خسر سے پر دے کا شر عی حکم کیاہے؟۔مثلاََبال وغیرہ۔

    جواب نمبر: 38138

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 633-544/B=5/1433 بہو کا خسر سے پردہ تو نہیں ہے، پھر بھی ایک دوسرے کے جسم کو مس کرنا نہ چاہیے اور جب بیٹا اور بیوی موجود ہے تو ان ہی کو باپ یا شوہر کے پاوٴں دبانا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند