• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 3727

    عنوان:

    میری بیوی نہانے کی مشقت سے بچنے کے لیے مباشرت سے پرہیز کرتی ہے، میں اس کو کہتا ہوں تو بہت ٹال مٹول کے بعد تیار ہوتی ہے ورنہ زیادہ تر منع کردیتی ہے، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا اس کو گناہ ملے گا؟

    سوال:

    میری بیوی نہانے کی مشقت سے بچنے کے لیے مباشرت سے پرہیز کرتی ہے، میں اس کو کہتا ہوں تو بہت ٹال مٹول کے بعد تیار ہوتی ہے ورنہ زیادہ تر منع کردیتی ہے، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا اس کو گناہ ملے گا؟

    جواب نمبر: 3727

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 47/ ج= 47/ ج

     

    شوہرکا تقاضہٴ ہمبستری پورا کرنا عورت پر ضروری ہے، ورنہ گناہ ہوگا۔ البتہ کوئی شرعی یا طبعی عذر ہو تو گناہ نہ ہوگا اور جن صورتوں میں ہمبستری حرام ہے ان میں ترغیب دینا بھی گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند