• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 36758

    عنوان: كتنے سال كے بچے سے پرده ضروری هے

    سوال: ایک عورت کا سوال یہ ہے کہ نا محرم بچہ کتنے سال کا ہو جائے تب اسے پردہ کرنا چاہیے؟ یعنی کتنے سال کے بچہ سے پردہ کرنا ضروری ہے؟ مہربانی کرکے قرآن اور حدیث کی حوالیسے جواب دیں؟

    جواب نمبر: 36758

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 354=354-3/1433 جب بچہ بالغ یا قریب البلوغ (مراہق) ہوجائے تو اس سے پردہ کرنا چاہیے، علامت بلوغ اگر پندرہ سال سے پہلے ظاہر ہوجائے تو اسی وقت سے بالغ شمار ہوگا پندرہ سال مکمل ہونے پر بالغ ہونے کا حکم لگادیا جاتا ہے، بلوغت سے کچھ پہلے مراہقت کا زمانہ ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند