• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 35666

    عنوان: کیا عورت عید کی نماز کو عیدگاہ جاسکتی ہے، قرآن اور حدیث کے حوالہ سے جواب ہو، میں حنفی مسلک سے تعلق رکھتا ہوں۔

    سوال: کیا عورت عید کی نماز کو عیدگاہ جاسکتی ہے، قرآن اور حدیث کے حوالہ سے جواب ہو، میں حنفی مسلک سے تعلق رکھتا ہوں۔

    جواب نمبر: 35666

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2001=1616-12/1432 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دَور میں اورحضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دور میں عورتیں پنج وقتہ نمازیں مسجد میں آکر مردوں کے ساتھ نماز پڑھا کرتی تہیں، پھر جب ان کے اندر تاک جھانک ہونے لگی تو حضرت عمر فاروق نے صحابہٴ کرام کے مشورہ سے عورتوں کا مسجدوں میں آکر نماز پڑھنا موقوف کردیا، فتنے کی وجہ سے ان کا عیدگاہ میں جانا بھی موقوف کردیا۔ ایسا عورتوں کی عصمت کی وجہ سے کیا گیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند