• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 35403

    عنوان: بھنووں کے بارے میں مثلا

    سوال: میری بھنویں بیچ سے جڑی ہوئی ہیں جو اب کافی واضح بھی ہو گئی ہیں ..... کیا میں اپنی بھنووں کے درمیان کے بال صاف کروا سکتی ہوں ور کیا اپنی بھنووں کو باریک کروائے بغیر ان کے کناروں کے غیر ضروری بال نکلوا سکتی ہوں؟

    جواب نمبر: 35403

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2351=1349-12/1432 مروجہ فیشن ایبل انداز کی کٹنگ نہ کرائیں بلکہ حد اعتدال سے بڑھے ہوئے بھونڈے لگنے والے بالوں کو نکلوادیں تو گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند