• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 33895

    عنوان: خون كسی طرح بند نہ ہو تو كیا بچہ دانی نكلواسكتے ہیں؟

    سوال: اگر کسی عورت کو اس کے فرج سے مسلسل خون آئے تو کیا اس کے لیے بچہ دانی بند کرنا یا نکلوانا جائز ہے؟ اگر جائزہے تو کیا وجوہات ہیں جن کی وجہ سے بچہ دانی نکالنی چاہئے؟مثلاً خراب صحت، کمزوری اور دوسرے مسائل (رزق کے علاوہ )۔

    جواب نمبر: 33895

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 560-442/D=4/1434 ایسا طریقہ اختیار کرنا جس سے ہمیشہ کے لیے سلسلہٴ تولید بند ہوجائے منع ہے، بچہ دانی نکلوانا بھی اس کا ایک طریقہ ہے، منع ہے۔ لیکن سوال میں مذکور صورت میں اگر خون بند ہونے کا دوسرا طریقہ مثلاً دوا وغیرہ کے ذریعہ علاج کارگر نہ ہورہا ہو تو ایسی مجبوری میں نکلوانے کی گنجائش ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند