معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 33246
جواب نمبر: 33246
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 1186=1186-8/1432 سورہٴ احزاب آیت نمبر ۳۲ میں اللہ تعالیٰ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کو ہدایت فرمائی ہے کہ ”اے نبی کی بیویو! تم عام عورتوں کی طرح نہیں ہو، اگر تم پرہیزگاری اختیار کرو تو نرم لہجے سے بات نہ کرو اور ہاں قاعدے کے مطابق کلام کرو“ اس سے معلوم ہوا اگر عورتوں کو مردوں سے بات کی ضرورت پیش آجائے تو دورانِ گفتگو نرمی اور لطافت کی جگہ قصدا کچھ سخت لب ولہجہ اختیار کریں تاکہ کوئی بدباطن لہجے کی نرمی سے عورتوں کی طرف مائل نہ ہوسکے، نیز نامحرم سے بات کے وقت پردہ بھی لازم ہے، بلاضرورت اس کی طرف دیکھنا صحیح نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند