معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 32964
جواب نمبر: 32964
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 1377=844-7/1432 (۱) عورت پر پردہ فرض ہے۔ (ب) اگر یہ مراد ہے کہ نظر اگر کسی گناہ کی جگہ پڑجائے تو فوراً ہٹالی جائے تو اس عورت کا قول درست ہے اور اگر کچھ اور مراد اس عورت کی ہو تو سوال دوبارہ کریں۔ (۲) قبول وعدم قبول کا حکم لگانا دارالافتاء کا کام نہیں بلکہ عند اللہ اور قیامت سے متعلق ہے، نماز روزہ حج زکاة ودیگر اعمالِ حسنہ کی ادائیگی جب اچھی طرح کرلے گی تو برئ الذمہ ہوجائے گی۔ (۳) جو عورت بیہودہ بات کہتی ہے حکمت وبصیرت سے اس کا دفاع کیا جائے یعنی اس کو سمجھایا جائے اور ترغیب ترہیب کا مضمون اس سلسلہ میں علماء و صالحین متقین کا مطالعہ کرنا، بیان کرنا بلکہ گاہے گاہے ان کے بیانات کراتے رہنا، ان شاء اللہ مفید ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند