• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 32709

    عنوان: کیا حالت ماہواری میں ہم حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمتہ اللہ کی اسلامی کتابیں خاص کر مناجات مقبول پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: کیا حالت ماہواری میں ہم حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمتہ اللہ کی اسلامی کتابیں خاص کر مناجات مقبول پڑھ سکتے ہیں؟اس کتاب میں قرآن آیات اور مسنون دعائیں ہیں۔ اگر ہم قرآنی آیات کو تلاوت کی نیت سے نہیں بلکہ دعا کی نیت سے پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 32709

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1061=1061-7/1432 آپ ماہوار ی کی حالت میں اسلامی کتابیں پڑھ سکتی ہیں اور حضرت تھانوی علیہ الرحمة کی مناجات مقبول بھی بہ نیت دعا پڑھ سکتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند