• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 32532

    عنوان: میری والدہ جن کی عمر پینتالیس سال ہے وہ اپنی بہن جن کی عمر پچپن سال ہے اور ان کے لڑکے جن کی عمر چالیس سال ہے کے ساتھ عمرہ کرنا چاہتی ہیں۔ کیا ایسا کرنا مناسب ہے؟

    سوال: میری والدہ جن کی عمر پینتالیس سال ہے وہ اپنی بہن جن کی عمر پچپن سال ہے اور ان کے لڑکے جن کی عمر چالیس سال ہے کے ساتھ عمرہ کرنا چاہتی ہیں۔ کیا ایسا کرنا مناسب ہے؟

    جواب نمبر: 32532

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1121=648-7/1432 حج او رعمرہ کے سفر میں عورت کے ساتھ شوہر یا محرم کا موجود ہونا ضروری ہے، اور صورت مسئولہ میں دونوں عورتوں کے ساتھ ان کا محرم موجود ہے، اس لیے حقیقی بہن کا لڑکا بھانجا ہوتا ہے جو کہ محرم ہے، لہٰذا ان کا عمرہ کرنا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند