• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 32229

    عنوان: میرے شوہر عالم بن رہے ہیں، ان کا کہناہے کہ میں دیوروں سے چہرے کا پردہ نہ کروں

    سوال: میں شادی شدہ ہوں اور شرعی پردہ کرتی ہوں، میں گھر میں بڑی چادرجیسے نماز کی ہوتی ہے وڑھ لیتی ہوں اور دیور آجائے تو تو گھونگھٹ نکال لیتی ہوں۔ میرے شوہر عالم بن رہے ہیں، ان کا کہناہے کہ میں دیوروں سے چہرے کا پردہ نہ کروں، وہ کہتے ہیں کہ نماز کی طرح چادر باندھ کر دیوروں کے سامنے آجایا کرو۔ میرے شوہر کہتے ہیں کہ علماء نے اس بات کی اجازت دی ہے ۔ میری سمجھ میں نہیں آتاکہ میں کیا کروں؟ شادی کے شروع دومہینوں میں میں نے ایسا ہی کیا ، لیکن میں اندر سے مطمئن نہیں تھی۔ مجھے لگتا تھا کہ میرا ضمیر ملامت کررہا ہے یا اللہ مجھ سے نارا ض ہے۔ اس معاملہ میں شوہر سے بہت دفعہ بحث ہوئی ۔ براہ کرم، مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں؟میں اپنے شوہر کو بھی ناراض نہیں کرنا چاہتی اورنہ اللہ کو ناراض کرنا چاہتی ہوں۔

    جواب نمبر: 32229

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1055=391-6/1432 آپ کے شوہر کا قول غلط ہے، اللہ تعالیٰ کے حکم پر عمل کریں اور شوہر کے قول کا غلط ہونا حسن انداز سے تنہائی میں بیان کرتی رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند