• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 30701

    عنوان: میرا نام سمیہ ہے ۔ مجھے پردہ کرنے کا بہت شوق ہے۔ لیکن کافی سالوں پہلے میرے اوپر میرے ایک رشتہ دار نے میرے اوپر گندہ جادو کروا دیا تھا جس نے میرے دماغ کو بہت کمزور کردیا ہے اور مجھے دماغی بیماری بھی ہوگئی ہے اس جادو کی وجہ سے ۔ میں کالج جاتی ہوں تو برقع پہن کر جاتی ہوں مگر دماغی کمزوری کی وجہ سے مجھے بہت چکر اور سر درد ہوتاہے اور مجھے بہت پسینہ آنے لگتاہے ، اس سے مجھے بہت پریشانی ہوتی ہے ۔ یہ میری بہت بڑی مجبوری بن گئی ہے ۔ کیا میں ایسی حالت میں برقع اتار سکتی ہوں ؟ اور جیسا اسلام اجازت دیتاہے ویسے کپڑے پہن کر کالج جاسکتی ہوں؟ برقع اتارنے کا میرا دل نہیں کررہا ہے پر مجبوری ہوگئی ہے۔ براہ کرم، اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: میرا نام سمیہ ہے ۔ مجھے پردہ کرنے کا بہت شوق ہے۔ لیکن کافی سالوں پہلے میرے اوپر میرے ایک رشتہ دار نے میرے اوپر گندہ جادو کروا دیا تھا جس نے میرے دماغ کو بہت کمزور کردیا ہے اور مجھے دماغی بیماری بھی ہوگئی ہے اس جادو کی وجہ سے ۔ میں کالج جاتی ہوں تو برقع پہن کر جاتی ہوں مگر دماغی کمزوری کی وجہ سے مجھے بہت چکر اور سر درد ہوتاہے اور مجھے بہت پسینہ آنے لگتاہے ، اس سے مجھے بہت پریشانی ہوتی ہے ۔ یہ میری بہت بڑی مجبوری بن گئی ہے ۔ کیا میں ایسی حالت میں برقع اتار سکتی ہوں ؟ اور جیسا اسلام اجازت دیتاہے ویسے کپڑے پہن کر کالج جاسکتی ہوں؟ برقع اتارنے کا میرا دل نہیں کررہا ہے پر مجبوری ہوگئی ہے۔ براہ کرم، اس بارے میں میری رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 30701

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):406=303-3/1432

    آپ برقع ہرگز نہ اتاریں، البتہ جب کبھی برقعہ کی وجہ سے چکر آنے لگے یا سردرد کرنے لگے تو آپ تھوڑی دیر کے لیے برقع کھول دیں، برقع کھولنے میں اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ وہاں غیرمحرم لڑکے موجود نہ ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند