معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 30430
جواب نمبر: 30430
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب):257=235-3/1432
شوہر، باپ دادا، پردادا، بیٹا، پوتا، پڑپوتا، نواسہ، داماد، خسر، خسر کا باپ، شوہر کا نانا، حقیقی بھائی، علاتی بھائی، اخیافی بھائی، رضاعی بھائی، رضاعی باپ، حقیقی چچا، تایا، ماموں، نانا، یہ سب عورت کے لیے محرم ہیں۔ اگر کوئی غیرمحرم اچانک آجائے تو عورت کو گھونگھٹ نکال لینا چاہیے۔ اور اس غیرمحرم سے باہر جانے کے لیے فرمائش کرنی چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند