• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 26061

    عنوان: جب کسی عورت کے شوہر کا انتقال ہوجائے تو عدت کے وقت گھر بدلنے کے سلسلے میں کیا حکم ہوگا؟ 

    سوال: جب کسی عورت کے شوہر کا انتقال ہوجائے تو عدت کے وقت گھر بدلنے کے سلسلے میں کیا حکم ہوگا؟ 

    جواب نمبر: 26061

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1747=1378-10/1431

    عدت اپنے شوہر ہی کے گھر گذارنی چاہیے، گھر بدلنا جائز نہیں، ہاں اگر جان کا خطرہ ہو یا عزت کا خطرہ ہو تو اس وقت گھر بدلنے کی اجازت ہے۔ کسی معمولی عذر پر گھر بدلنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند