• متفرقات >> تاریخ و سوانح

    سوال نمبر: 2429

    عنوان:

    حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی شادی كے وقت كیا عمر تھی؟

    سوال:

    حضرت ام عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمر کیا تھی جب آ پ کی شادی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی؟ اگر شادی کے وقت ان کی عمر ۶ یا ۹/ سال تھی تو اس کامطلب ہے کہ اسلام چائلڈ میرج(نکاح اطفال) کی حمایت کرتا ہے؟ کیا میں ۶/ سالہ بیٹی کی شادی ایک ۵۳/ سال کے آدمی سے کراسکتی ہوں؟ کیا یہ صحیح ہوگا؟

    (۲) کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ماریہ اور ریحانہ نامی کوئی داشتائیں تھیں؟ اگر ہاں! تو کیوں؟ اسلام میں صرف مرد ہی کیوں اہم مسائل میں فیصلہ لیتے ہیں؟

    (۳) مر د کی طرح عالمہ اسٹیج پر کیوں نہیں آتی ہیں اور مذہب کی تبلیغ کیوں نہیں کرتی ہیں؟ حالانکہ مردوں کے مقابلے میں عالمائیں بہت پڑھی لکھی ہوتی ہیں؟ کیا صرف علمائے کرام کو ہی فتویٰ دینے کا حق ہے؟

    (۴) میں کیسے سمجھوں کہ اللہ نے مرد وخواتین کو مساوی حق دیا ہے؟ چونکہ میں دیکھتی ہوں کہ معاشرہ میں عورتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیاجاتا ہے، انہیں پردہ کے پیچھے رکھا جاتا ہے، انہیں باہر جانے اور کھیلنے وغیرہ کی اجازت نہیں دی جاتی ہے؟

    (۵)  میں نے سناہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو مارکیٹ کا قائد بنایا اور اس کی دیکھ بھال کرنے کی ذمہ داری بھی سونپی، کیا یہ سچ ہے؟

    (۶) کیاعورتیں کام کرسکتی ہیں؟ کیا وہ ہر چیز کے سلسلے میں اپنے مردوں پرمنحصر نہیں ہیں؟ کیا وہ آزاد نہیں ہوسکتی ہیں (مالی طورپر آزادی)؟ کیا وہ مردوں کی طرح اپنی زندگی میں اپنے کیریئر اور کام کا خواب نہیں دیکھ سکتی ہیں؟

    براہ کرم، تفصیل سے حوالہ کے ساتھ جواب دیں۔ میراخیال ہے کہ آپ کا جواب ہمیں گمراہی سے بچا سکتاہے۔

    جواب نمبر: 2429

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1769/ ب= 1565/ ب

     

    برائے مہربانی پہلے آپ سیرت مصطفی نامی کتاب جو حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کی لکھی ہوئی ہے اسے غور سے مطالعہ فرمالیں۔ اس کے بعد آپ سوالات بھیجیں۔ امید ہے کہ سوال ہی کرنے کی آپ کو حاجت پیش نہ آئے گی۔ اس میں آپ کی باتوں کا وافی اور شافی جواب موجود ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند