• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 21889

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ ایک آدمی اپنی بیوی کو زبردستی نس بندی کرنے کے لیے کہتا ہے ، وہ عورت کیا کرے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ ایک آدمی اپنی بیوی کو زبردستی نس بندی کرنے کے لیے کہتا ہے ، وہ عورت کیا کرے؟

    جواب نمبر: 21889

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 666=666-5/1431

     

    نس بندی یعنی ایسا آپریشن کرانا جس سے دائمی طور پر تولید (بچہ جننے کی صلاحیت) ختم ہوجائے، شریعت میں حرام وناجائز ہے اور ناجائز کام پر جبر واکراہ یہ گناہ در گناہ ہے، شوہر کو اللہ سے ڈرنا چاہیے اور بیوی کو ایک ناجائز امر پر مجبور نہ کرنا چاہیے، ناجائز کام میں شوہر کی اطاعت عورت پر لازم نہیں: لا طاعة لمخلوق في معصیة الخالق عورت کو چاہیے کہ حکمت ونرمی سے اور شوہر کے مزاج کا خیال رکھتے ہوئے ان کو سمجھائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند