معاشرت >> عورتوں کے مسائل
سوال نمبر: 21033
میری ایک بیٹی ہے اور اس کی عمر چھ مہینہ ہے۔ اس کی صحت بہت کمزور ہے لیکن میری بیوی اب دوبارہ حاملہ ہوگئی ہے اور اس کے پچاس دن ہوگئے ہیں اب میں پہلی بچی کی کمزوری کی وجہ سے اس حمل کو گروانا چاہتا ہوں تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

جواب نمبر: 21033
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 437=437-4/1431
اگر بیوی کے حاملہ ہوجانے کی وجہ سے بچی کو دودھ نہ مل پارہا ہو جس سے بچی کی صحت کمزور ہوتی جارہی ہو تو ایسی مجبوری میں عارضی طور پر بیوی کا حمل گروادینے کی صورت مذکورہ میں گنجائش ہے، اور اگر جان یا صحت کا کوئی خطرہ نہ ہو یا حمل پر چار ماہ کی مدت گزرجائے تو پھر اسقاط کی اجازت نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند