• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 2054

    عنوان:

    حال ہی میں میری شادی ہوئی ہے ۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ میری بیوی میرے بھا ئی ، چاچا، چچازاد بھائیوں وغیرہم سے کتنا پردہ کرے گی؟

    سوال:

    حال ہی میں میری شادی ہوئی ہے ۔ میں جاننا چاہتاہوں کہ میری بیوی میرے بھا ئی ، چاچا، چچازاد بھائیوں وغیرہم سے کتنا پردہ کرے گی؟

    جواب نمبر: 2054

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 517/ ل= 517/ ل

    آپ کی بیوی پر شرعاً مذکورہ بالا لوگوں سے پردہ فرض ہے وہ آپ کی بیوی کے حق میں اجنبی مردوں کے حکم میں ہیں، البتہ ایک ایسا مکان ہو جہاں عورت کے لیے ان لوگوں سے چہار دیواری کا پردہ ممکن نہ ہو اوران کے سامنے جائے بغیر چارہ نہ ہو تو وہاں یہ کرے کہ پورا بدن ڈھک کر اور چہرہ پر گھونگھٹ کرکے شرم و حیاء کے ساتھ ان کے سامنے جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند