• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 18776

    عنوان:

    عورت عدت گھر میں گزارے، باہر نہ نکلے

    سوال:

    برائے کرم مجھ کو میری ماں کی عدت کے بارے میں بتائیں، میرے والد صاحب کا بیاسی سال کی عمر میں انتقال ہوا اورمیری ماں بہتر سال کی ہیں۔ کیا ان کو اسی گھر میں رہنا ہوگا جہاں میرے والد صاحب کا انتقال ہوا تین مہینہ تک؟ میری ماں کو کام کرنے کی عادت ہے اوروہ بے کار نہیں بیٹھ سکتی ہیں اس لیے وہ خود ہی کھانا تیار کرتی ہیں اور گھر کے باغ میں بھی جاتی ہیں کیا یہ شریعت میں جائز ہے؟ کیا وہ کار میں ڈرائیور کے ساتھ سبزیاں اور دوسرے استعمال کرنے والی چیزیں دکان پر جائے بغیر صرف کار میں بیٹھی رہ کر کے خریدنے جاسکتی ہیں؟

    جواب نمبر: 18776

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 120=118-2/1431

     

    آپ کی والدہ محترمہ کو ۴/ ماہ ۱۰/ دن عدت وفات گذارنا واجب ہے، اور گھر میں بھی رہنا واجب ہے۔ گھر میں کھانا پکاسکتی ہیں، سبزی وغیرہ خریدنے کے لیے آپ خود بازار جائیں، یا کسی کو عدت تک کے لیے مقرر کریں، باغ میں بھی نہ جائیں، بس گھر ہی میں عدت کے ایام گذاریں، اگر باہر نکلیں گی تو گنہ گار ہوں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند