• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 179831

    عنوان: کیا غیر محرم مرد عورتوں کو پڑھا سکتاہے؟ 

    سوال:

    آج کل مدرسوں میں طالبات کو مرد بھی پڑھا رہے ہیں جب کہ میں نے سنا ہے کہ مرد کا عورتوں کو پڑھانا جائز نہیں ، کیا غیر محرم مرد عورتوں کو پڑھا سکتاہے؟

    براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 17983109-Sep-2020 : تاریخ اشاعت

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:26-20/sd=01/1442

     احتیاط اسی میں ہے کہ طالبات کی تعلیم کے لیے دیندار خواتین کا نظم کیا جائے ، باقی اگر خواتین کا نظم نہ ہوسکے ، تو مرد کے لیے پڑھانے کی اس شرط کے ساتھ گنجائش ہوگی کہ درمیان میں پردہ وغیرہ حائل ہو اور کوئی ایسی بات نہ پائی جائے جو فتنہ کا سبب ہو۔ الخلوة المحرمة تنتفی بالحائل۔ (شامی: ۵۳۰/۹ط: زکریا دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند