• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 179779

    عنوان:

    بیوی کافی اصرار کے باوجود بھی سنگار نہیں کرتی اس كے لیے كیا حكم ہے؟

    سوال:

    میں اکثر و بیشتر اپنی بیوی کے اس عمل سے نالاں رہتا ہوں کہ وہ میرے پیار سے کہنے پر۔ بار بار کہنے پر اور کافی اصرار کے باوجود بھی سنگار نہی کرتی۔یہاں تک کہ میں عاجز آجاتا ہوں۔ کیا کہتے ہیں علماء کہ اگر بار بار کہنے کے باوجود بھی سنگار نہ کرے ،میری اس بات کو فوقیت نہ دے تو کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 179779

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 26-19/M=01/1442

     بیوی کا یہ طرز عمل بہت بُرا ہے شرعی دائرے میں رہتے ہوئے عورت کو شوہر کے لئے بناوٴ سنگار اختیار کرنا شرعاً مطلوب و مستحسن ہے، بیوی کو اس جانب توجہ دینی چاہئے، بار بار کہنے کے باوجود بیوی کا سنگار نہ کرنا اور شوہر کی بات کو اہمیت نہ دینا کج روی ہے، بیوی کو اس سے باز آنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند