• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 178075

    عنوان: حیض میں ہمبسری کرلی تو کیا حکم ہوگا؟

    سوال: حیض میں ہمبسری کرلی تو کیا حکم ہوگا؟

    جواب نمبر: 178075

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 642-525/D=08/1441

    حالت حیض میں ہمبستری کرنا گناہ کبیرہ ہے، قرآن و حدیث میں حالت حیض میں ہمبستری کرنے سے منع کیا گیا ہے، تاہم اگر غلبہ شہوت سے حالت حیض میں ہمبستری ہوگئی تو توبہ کرنا واجب ہے، اور کچھ خیر خیرات بھی دیدے تو زیادہ بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند