• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 17791

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میری رشتہ دار بہن جو حج میں جانا چاہتی ہیں لیکن ان کا محرم ان کا بیٹا ہے جو صرف گیارہ سال کا ہے ۔کیا وہ اس گیارہ سال کے بیٹے کو محرم بنا کر حج پر جاسکتی ہیں؟

    سوال:

    میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میری رشتہ دار بہن جو حج میں جانا چاہتی ہیں لیکن ان کا محرم ان کا بیٹا ہے جو صرف گیارہ سال کا ہے ۔کیا وہ اس گیارہ سال کے بیٹے کو محرم بنا کر حج پر جاسکتی ہیں؟

    جواب نمبر: 17791

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1934=1548-12/1430

    محرم کے لیے بالغ یا مراہق (جو قریب البلوغ ہو) ہونا شرط ہے، اس لیے آپ کی رشتہ دار بہن کا گیارہ سال کے بیٹے کو محرم بناکر حج پر جانا درست نہیں۔ [ومع زوج أو محرم․․․ بالغ قید لھما․․ عاقل والمراہق کبالغ] (الدر المختار مع الشامي: ۳/۴۶۴، ط زکریا دیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند