• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 177273

    عنوان: عورتوں كا اسكرین پر مردوں كو دیكھنا؟

    سوال: ہمارے یہاں ایک مدرسہ کا جلسہ ہوتا ہے جس میں میں مرد حضرات سٹیج کے سامنے بیٹھتے ہیں اور بچوں کے کارنامے دیکھتے اور سنتے ہیں اور دوسری جانب پردے میں عورتیں بیٹھتی ہیں اور وہاں ایک بڑا ٹی وی(.T.V) یعنی ایک بڑا پردہ رکھا گیا ہے جس میں سٹیج پر کارنامے کرنے والے بچے اور اساتذہ مرد اس ٹی وی میں نظر آتے ہیں تو عورتیں اس پردے میں یعنی ٹی وی میں بچوں کے ساتھ مرد استاد کو بھی دیکھتی ہیں تو کیا اس طریقے سے جس میں عورتیں استاد کو دیکھتی ہیں ایسا دینی جلسہ کرنا جائز ہے ؟ کیا میں اپنی بیوی کو اس جلسے میں جانے کی اجازت دے سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 177273

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 668-631/M=08/1441

    عورتیں اگر پردے میں بیٹھ کر دینی پروگرام کو صرف سنیں تو مضایقہ نہیں لیکن ٹی وی کی اسکرین پر مردوں کو دیکھنا درست نہیں، ایسے جلسے میں جو منکرات پر مشتمل ہو اپنی بیوی کو جانے کی اجازت دینا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند