• معاشرت >> عورتوں کے مسائل

    سوال نمبر: 177159

    عنوان: عورت کا کھلے آسمان کے نیچے آرام کرنا کیسا ہے ؟

    سوال: ہمارے یہاں یہ بات عام ہے کہ عورت کا کھلے آسمان کے نیچے آرام کرنا منع ہے۔ بعض حضرات کا کہنا ہے کہ یہ گناہ ہے۔ یہ بات کس حد تک درست ہے ،براہ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں سمجھائیں۔

    جواب نمبر: 177159

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 833-617/H=07/1441

    بے پردگی کی نوبت آجانے کا اندیشہ نہ ہو تو کھلے آسمان کے نیچے آرام کرنا عورت کے لئے ممنوع نہیں ہے، جو لوگ اس کو گناہ بتاتے ہیں ان کا قول درست نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند